زکریا یونیورسٹی‘پروفیسر کی گاڑی سے ٹکرا کر گارڈ زخمی‘انتظامیہ کی مداخلت پر معاملہ حل
ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر نے مبینہ طور پرون وے کی خلاف ورزی سے روکنے پر سکیورٹی گارڈ پر کار چڑھ دی،، تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)
زکریایونیورسٹی انتظامیہ نے گرلز ہاسٹل روڈ کو سکیورٹی کی وجہ سے ون وے کردیا تھا تاکہ اس روڈ پر ہونیوالے حادثات کو روکا جاسکے اور طالبات کی شکایات کو دور کیا جاسکے۔ گزشتہ روز چیک پوسٹ نمبر2 پر سکیورٹی گارڈ ارشد نے ون وے کی خلاف ورزی سے پروفیسر زاہد آفریدی کو روکا تو انہوں نے مبینہ طور پر اس پر گاڑی چڑھا دی، جس کی وجہ سے اس کی ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں جسے فوری طور پر میڈیکل سنٹر پر لیجایا گیا جبکہ زاہد آفریدی موقع سے چلے گئے، صورتحال کا علم ہونے پر اے ایس اے کے رہنما بھی سنٹر آگئے اور ارشد کی تیمار داری کی، انہوں نے یقین دلایا کہ سکیورٹی گارڈ کو انصاف ملے گا، دوسری جانب زاہد آفریدی موقع پر نہ آئے تاہم انہوں نے فون پر معذرت کرلی، اس بارے میں رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ معاملہ حل کرلیا گیا ہے‘ٹیچر نے فون پر معذرت کرلی ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کو سکیورٹی گارڈ نظر نہیں آیا‘ وہ فون پر مصروف تھے، جبکہ سکیورٹی گارڈ نے بھی معاف کردیا ہے۔ اس بارے میں یونیورسٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی عملے کو بھی چاہئیے کہ اخلاق کے دائرہ کار میں رہیں۔کیونکہ ان کے تلخ رویوں کی بھی شکایات آرہی ہیں۔
حل