گھریلو حالات‘ دو افراد کی خود کشی کی کوشش

      گھریلو حالات‘ دو افراد کی خود کشی کی کوشش

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت دو افراد نے خودکشی کی کوشش کر ڈالی۔حاکت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ سنارے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

والا بھٹہ نزد ناگ شاہ 25 سالہ سلمی بی بی نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر کالا پتھر پی لیا۔اس کے علاؤہ مظفرگڑھ روڈ پر واقع بکر منڈی کے قریب کے رہائشی 20 سالہ محمد شان نے بھی گھریلو حالات سے تنگ آکر چوہے مار گولیاں کھا لیں۔جس کے بعد مذکورہ خاتون سمیت دونوں افراد کہ حالت غیر ہوگئی۔اور انکو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں انکی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

کوشش

مزید : ملتان صفحہ آخر