میٹرک امتحان‘ ریاضی کے پیپر میں نقل لگانے پر 3امیدواروں کیخلاف کارروائی شروع

      میٹرک امتحان‘ ریاضی کے پیپر میں نقل لگانے پر 3امیدواروں کیخلاف ...

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) میڑک کے سالانہ امتحان میں ریاضی کے پیپر میں نقل لگاتے ہوئے تین امیدوار پکڑے گئے، (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز میٹرک کے سالانہ امتحان2020 میں ریاضی کا پیپر تھا جس میں محمد فیضان ولد محمد نعیم کو گورنمنٹ رفا ہ عام سکول ملتان، شاہ زیب حسن ولد خادم حسین کو لیبارٹری ماڈل سکول بوسن روڑ،اور محمد رضوان ولد محمد الیاس کو گورنمنٹ ہائی سکول گیلے والا لودھراں سے بوٹی سمیت پکڑ لیا گیاجس پر ان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر