اپوزیشن جماعتوں سے ملکر حکومت کو گھر بھیجیں گے‘ مولانا حمد اللہ

    اپوزیشن جماعتوں سے ملکر حکومت کو گھر بھیجیں گے‘ مولانا حمد اللہ

  



کہروڑ پکا،حاصل پور(نما ئندہ خصو صی،نامہ نگار)رہنما جمعیت علما ئے اسلام ف مولانا حمد اللہ کی پر یس کا نفرنس و طلباء سے خطاب تفصیل کے مطا بق سا بق سنیٹرو رہنما جمعیت علما ئے اسلام ف مولانا حمد اللہ خان نے پریس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہا کہ حکمرا نوں نے سی پیک معا ہدہ کی سیکرٹ فائل آ ئی ایم ایف کے حوا لے کر دی ہے ہم سینٹ میں بات کر تے تھے تو کہا جا تا تھا کہ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

سی پیک معا ہدہ سیکرٹ ہے اس پر بات کر نا غداری ہے مگر موجو دہ حکو مت نے اس کی فا ئل آ ئی ایم ایف کے حوا لے کر دی ہے کیا یہ غداری کے ذمرے میں نہیں آ تاایک کروڑ نو کر یاں دینے وا لوں نے 20لا کھ نوجو ا نوں کو بے روز گار کر دیاملکی معیشت تباہ ہو نے سے ادارے بند ہو رہے ہیں ملک میں مہنگا ئی کا ایک طو فان بر پا ہے ملک کی خارجہ،دا خلہ پا لیسی مکمل نا کام ہو چکی ہے حکمران ایک طرف اداروں کو کر پٹ بد عنوان قرار دے رہے ہیں اور دو سری طرف سر ما یا یہ کا روں کو ملک میں سر ما یہ لگا نے کا کہتے ہیں کون سرمایہ لگائے گا پٹرول 60رو پے لیٹر کا کہنے وا لے 120روپے تک لے گئے ہیں 5روپے کم کر کے عوام پر احسان کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکو مت 4افرادزلفی بخاری،رضا باقر،حفیظ شیخ،وغیر ہ چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم طا لبان امر یکہ معا ہدہ کا خیر مقدم کر تے ہیں ہم پہلے بھی بات چیت کے ذر یعے معا ملات حل کر نے پر زور دیتے رہے ہیں جنگ مسا ئل کا حل نہیں ہے لیکن امر یکہ کی نیت پر شک ہے وہ ہمیشہ امن کے نام پر خون بہا تا آ یا ہے امر یکہ چور ہے اس کی زبان پر امن کا شور ہے انہوں نے کہا کہ کر تا ر پور را ہداری پر حکو مت نے 14ارب خرچ کیے ہیں سکھوں کی آ ڑ میں قادیانیوں کو را ستہ نہیں بنا نے دیں گے بھر پور مزاحمت کر یں گے انہوں نے شیخ رشید وفا قی وزیر ریلوے کو آڑے ہا تھوں لیتے ہو ئے کہا کہ یہ وہ آ لو ہے جو ہر حکو متی ہا نڈی میں نظر آ تا ہے مشرف،نواز شریف،شجاعت،اور اب عمران حکو مت کا حصہ ہے لا لو پر شاد تو نہ بن سکا آ لو پر شاد بن گیا ریلوے ٹرین میں آگ لگنے پر کہا کہ تبلیغی جماعت کے سیلنڈرسے لگی اب ریلوے کمیشن کی رپورٹ ہے کہ شارٹ سر کٹ سے آ گ لگی جسکی ذمہ داری ریلوے کی ہے ریلوے پھاٹک نہ ہو نے سے حادثات ہو رہے ہیں ر یو نیورسٹی کے طلباء سیا ست کریں توروشن خیال اور مدارس کے طلباء سیاست کر یں تو انتہا پسند،آ ئین نے ان کو حق دیا ہے ایک طرف حکو مت مدارس میں اصلاحات کی بات کر تی ہے اور دوسری طرف ان کو انتہا پسند کہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرا نوں نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے 22لا کھ کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں میت بھی گھروں میں دفن کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیش جما عتوں سے ملکرعمران حکو مت کو گھر بھیجیں گے ملک میں شفاف انتخا بات کروا کرعوام کی منتخب حکو مت کو لا یا جا ئے جو عوا می مسا ئل حل کرے گی بعد ازاں انہوں نے جا معہ با ب العلوم میں طلباء سے خطاب کر تے ہو ئے کہ میں پا کستا نی ہوں میں نے بلو چستان کے مدارس میں تعلیم حاصل کی ہے اور بڑی مشکلات کا سا منا کر نا پڑا ہے دل لگا کر تعلیم کی طرف تو جہ دواس میں کا میا بی ہے۔دریں اثناء حاصل پور سے نامہ نگارکے مطابق جے یو آئی افغانستان میں امن معاہدے کی مکمل حمایت کرتی ہے عمران خان کو وزیراعظم کی سیٹ سے اتارنے کے لیے کسی مارچ کی ضرورت نہیں جب کندھے کا سہارا ختم ہو جائے گا خود بخود گھر چلے جائیں گے حج فارم سے ختم نبوت کا خانہ ختم کیا گیا تو حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے سینٹر حمداللہ کی حاصل پور میں پریس کانفرنس سے خطاب انہوں نے کہاکہ مجھے افغانی ہونے پر فخر ہے بلوچی غدار نہیں ہیں بلکہ غدار وہ ہے جس کو عدالت نے اور آئین کو توڑا ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ جس ملک میں داخل ہوا اور باہر نکلا وہاں پر خون ریزی ضرور ہوئی ہے جیسے عراق شام لیبا کی مثال سامنے ہے انہوں نے کہاکہ ملک توڑنے اور ہوئی اڈے فراہم کرنے والے وفادار ہیں جو ناموس رسالت کی بات کرے تو غدار ہیں پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے

حمد اللہ

مزید : ملتان صفحہ آخر