حکومت کی نااہلی کے باوجود پاکستان کی تمام اکائیاں قائم‘ یوسف رضا گیلانی

    حکومت کی نااہلی کے باوجود پاکستان کی تمام اکائیاں قائم‘ یوسف رضا گیلانی

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر  ) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے موجودہ حکومت کی ناکامی و مکمل نا اہلی کے با وجود آج اگر پاکستان کی تمام اکائیاں قائم ہیں،پاکستان اور جمہوریت کو تقویت مل رہی ہے اور73کے آئین سمیت یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے عدلیہ بحالی تحریک میں پیپلز پارٹی او شہید بے نظیر بھٹو کا اہم کردار رہا اور عدلیہ کو آزاد(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کیا اور ہم نے ہمیشہ چاہے ہمارے خلاف فیصلہ آئے لیکن ہم نے عدلیہ کا احترام کیا یہی وجہ ہے کہ آج کی عدالتیں آزاد اور با اختیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفد مرزا عزیز اکبر بیگ اور شیخ غیاث الحق کی قیادت میں ملاقات کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا وفد کے شرکاء نو منتخب صدر طاہر محمود چوہدری،جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا،نائب صدرطاہر قریشی،لائبریری سیکرٹری فرزانہ کوثر رانا اور فنانس سیکرٹری احسان گل کو ہار پہنائے اورگلدستے پیش کئے اس موقع پر فیروزہ فیض،خواجہ نور مصطفی،رانا جاوید،اشرف سدھو،و دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

یوسف رضا

مزید : ملتان صفحہ آخر