حکومت شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں‘ حسین جہانیاں گردیزی

حکومت شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں‘ حسین جہانیاں گردیزی

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر) پنجاب حکومت شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،مہنگائی سمیت دیگر سنگیں بحرانوں سے نکلنے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں،عوام کو صحت وتعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگربنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے بلند ویژن کے تحت جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر میں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

عوام کی فلاح وبہبود کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے سیال خاندان کی معروف شخصیت اور سید گروپ کے مرکزی رہنما ڈاکٹرکیپٹن (ر) محمد ظفر خان سیال کی جانب سے اپنے اعزا زمیں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات کی کمی کے پیش نظر عوام میں شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا جذبہ اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے،تحصیل کبیروالا سمیت ضلع بھر میں 13پودے لگانے کا ہدف ہے،جو پورا کرنے کیلئے حکومتی نمائندگان،ضلعی ومقامی انتظامی افسران اور شہری اپنا بھرپور کردار نبھارہے ہیں۔عشائیہ تقریب سے میزبان ڈاکٹرکیپٹن (ر) محمد ظفر خان سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی کی سیاست عوام کی بلا تفریق خدمت کرنے پر محیط ہے،خصوصا ًصحت اور تعلیم کے شعبوں میں سہولیات کی فراہمی ہمیشہ آپ کی اولین ترجیح رہا ہے۔عشائیہ میں سردار نعیم ارشد خان سیال، ٹیکس بارایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدرچوہدری شاہد سلیم،سابق جنرل سیکرٹری میاں خالد،ڈاکٹر نعیم طارق،کیپٹن(ر)سید اصغر گردیزی،سردار غلام حسین خان سیال،سردار محمد عباس خان سیال،سردار مجتبیٰ ظفر خان سیال،سردار معظم حیات خان سیال،مہر محمد عالمگیر مرالی،مہر رب نواز باٹی،مہر حمزہ حسن مرالی،میاں اختر حسین سہو،چوہدری عمران عمر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

حسین جہانیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر