ٹیکس چوری‘ سیاستدانوں‘ کھلاڑیوں‘ صنعت کاروں کا گھیرا تنگ

        ٹیکس چوری‘ سیاستدانوں‘ کھلاڑیوں‘ صنعت کاروں کا گھیرا تنگ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری میں ملوث سیاستدان، کھلاڑی، گلوکار، صنعتکار، رئیل اسٹیٹ سیمنسلک بڑے کاروباری افراد اور ٹیکس نادہندگان کیخلاف حتمی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے ہائی پروفائل ٹیکس چوروں جن میں سیاستدان، کھلاڑی، گلوکار، صنعتکار، رئیل اسٹیٹ سیمنسلک بڑے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کاروباری حضرات اور ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کے لئے حتمی لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے، اس حوالے سے ہائی نیٹ ورتھ ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ہونیوالی پیش رفت سے تفصیلی طور پر ایف بی ا?ر حکام کو ا?گاہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) ملتان سمیت تمام فیلڈ فارمیشن آفسز کو بھی ٹھوس اقدامات عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

گھیرا تنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر