وائٹل گروپ‘اعجاز الحق کی خدمات ناقابل فراموش‘ حاجی محمد سعید

  وائٹل گروپ‘اعجاز الحق کی خدمات ناقابل فراموش‘ حاجی محمد سعید

  



بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق ایم این اے سربراہ مسلم لیگ زیڈ اعجاز الحق کی اور وائیٹل گروپ کی عوامی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔معاشرے کے نادار غریب عوام کی خدمت کا سلسلہ تامرگ جاری رہے گا رہتی دنیا تک وائیٹل گروپ کے بلاتفریق علاقہ کی عوام کی خدمت کا سلسلہ رہے گا اگر حکومت ہمیں کوالفائیڈ سٹاف مہیا کردے تو ہم شہر ہارون(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

آباد میں ایک مربع اراضی جس کی مالیت کم ازکم بیس کروڈ سے زائد بنتی ہے ان پیسوں سے جدید قسم کا عوام کے لئے فری اسپتال تعمیر کردیں ان خیالات کا اطہار وائیٹل گروپ کے سر براہ حاجی محمدسعید نے جناح پریس کلب سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہاتف ویلفیئر کے چیف آرگنائزر حاجی ممتاز احمد بھی موجود تھے جنہوں نے وائیٹل دستر خواں کا دورہ بھی کیا اس موقع پر سابق وائس چیئر مین ملک ریاض خلجی بھی موجود تھے حاجی سعید احمد نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کے لئے اپنا تن من دھن وقف کیا ہوا ہے ہاتف ولفیئر کء چیف آرگنائزر حاجی ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ وائیٹل گروپ کی خدمات اپنی مثا ل آ پ ہیں حاجی سعید احمد،حاجی یاسین،اعجاز الحق،چوہدری مرتضی سمیت دیگر وائیٹل گروپ انتظامیہ نے علاقہ کی عوام کے لئے جو خدمات سر انجام دی ہیں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے مخلوق خدا کی خدمت سکون،قلب اور اللہ پاک کی خوشنودی کاذریعہ ہے خلوص نیت سے خدمت کر نے والے لوگ اللہ اور اس کے رسول کی رحمت سے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں حاجی ممتاز احمدکہا وائیٹل گروپ کے دستر خوان کا معیار اور انتظام مثالی ہے جبکہ فری ڈسپنسری،فری وردیاں،میٹھے پانی کے پلانٹ،عیدگا وجنازہ گاہ کی تعمیر پارک کی تعمیر اور طالب علموں کے اخراجات جیسی کاوشیں قابل تعریف ہیں اس موقع پر جناح پریس کلب کے سعود فاروق،راشد منظور،عادل سلطان،انعام چوہدری،عدنان چوہدری،فیاض ارمے،راشد سعدی،ریاض باجوہ اور مہتم جامعتہ قاسم العلوم پیر سید مسعود قاسم قاسمی اور طاہر نسیم بھی موجود تھے۔

حاجی سعید

مزید : ملتان صفحہ آخر