میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 3281بجلی چوروں کا گھیر اتنگ

    میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 3281بجلی چوروں کا گھیر اتنگ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک ماہ میں 3281بجلی چورپکڑلئے۔46 لاکھ23ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر7کروڑ54لا کھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔188ایف آئی آرز درج مقدمہ۔یکم تا29فروری 2020?ء کے دوران ملتان سرکل میں 585گھریلو،کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو941209یونٹس چوری کرنے پر18392029 روپے جرمانہ عائدکیا گیااور32بجلی چوروں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ڈی جی خان میں 401 گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو522357یونٹس چوری کرنے پر6825400روپے جرمانہ اور67مقدمات درج،وہاڑی میں 246 گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو293376یونٹس چوری کرنے پر4860213روپے جرمانہ اور5مقدمات درج،بہاولپور میں 237 گھریلو، کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو336896یونٹس چوری کرنے پر5970241روپے جرمانہ اور12ایف آئی آرز درج، ساہیوال میں 454 گھریلو، کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو682440یونٹس چوری کرنے پر10449472روپے جرمانہ اور16مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 364 گھریلو اور کمرشل صارفین کو 333178یونٹس چوری کرنے پر 5470197روپے جرمانہ اور 15مقدمات درج، مظفر گڑھ میں 434گھریلو،کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو510353 یونٹس چوری کرنے پر7832957 روپے جرمانہ اور 17مقدمات درج،بہاولنگر میں 230 گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو 189537یونٹس چوری کرنے پر3252634روپے جرمانہ اور8مقدمات درج جبکہ خانیوال میں 330 گھریلو،کمرشل،صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو 814520یونٹس چوری کرنے پر12377508 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور16مقدمات درج کروائے گئے۔

گھیرا تنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر