ڈیرہ‘ قبضہ مافیا سے 4ارب 40لاکھ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگذار

        ڈیرہ‘ قبضہ مافیا سے 4ارب 40لاکھ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگذار

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ریجن ڈیرہ غازیخان نے چاروں اضلاع میں کاروائی کرتے ہوئے پانچ ماہ میں چار ارب 40 لاکھ سے زائد کی مالیت سٹیٹ لینڈ واگزار کرالی۔ قبضہ و کرپٹ مافیا سے ڈائریکٹ ریکوری بھی کی گئی اور رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق یہ پراگریس اکتوبر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

2019 سے فروری 2020 تک کے پانچ ماہ کی ہے۔ ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب کے حکم اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حمزہ سالک کی نگرانی میں چاروں اضلاع کے افسران نے اپنی ٹیم ممبران سے ملکر کاروائی کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ ریکوری وا گزار کرائی گئی سٹیٹ لینڈ کی مالیت کی مد میں کی گئی ہے۔ ہزاروں ایکڑ اراضی جس کی مالیت چار ارب روپے سے بھی زائد ہے قبضہ مافیا سے واپس لی گئی۔ جبکہ ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں ایک کروڑ 67 لاکھ ان ڈائریکٹ ریکوری میں 13 کروڑ 68 لاکھ بنتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر