بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ بھاری جرمانے

  بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ بھاری جرمانے

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل کمرشل آفسیر ریلوے نبیلہ اسلم کا بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاون جاری،مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کے کرایہ و جرمانہ کی مد میں ہزاروں روپے ریلوے خزانہ میں جمع کروا دئیے،55 کلو ناقص سوہن حلوہ بھی پکڑ لیاہے تفصیل کے مطابق ڈی سی اوریلوے نبیلہ اسلم نے گزشتہ روز علامہ اقبال ایکسپریس، (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

فیصل آباد ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، سرسید ایکسپریس ٹرینوں کو چیک کیا چیکنگ کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 21 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 17980 روپے وصول کر کے ریلوے کے خزانے میں جمع کروا دئیے، جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں چیکنگ کے دوران 55کلو ناقص سوہن حلوہ پکڑ لیا، دریں اثناء ٹرین میں موجود مسافروں سے ان کی شکایات بھی سنیں اور موقع پر حل کروائی، ڈویژنل کمرشل آفسیر نبیلہ اسلم کا کہنا ہے کہ ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنا جرم ہے اس لیے تمام مسافروں سے التماس ہے ٹرین میں ٹکٹ لے کر سفر کرے کوئی بھی مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتا پایا جاتا ہے اس مسافر سے ٹرین کے نقطہ آغاز سے کرایہ و جرمانہ وصول کرتے ہے اگر کوئی مسافر کرایہ و جرمانہ نہیں دیتا تو اس مسافر کو ریلوے پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔

جرمانے

مزید : ملتان صفحہ آخر