نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو خط توہین عدالت ہوگی، رانا ثناء اللہ

  نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ کو خط توہین عدالت ہوگی، رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عبدالحکیم (این این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا نواز شریف کو پاکستان لانے کیلئے برطانوی حکومت کو خط توہین عدالت ہو گی وہ عدالتی حکم سے علاج کیلئے لندن گئے ہیں، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے جو حربہ استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ شوق سے کرے،ن لیگ کی قانونی ٹیم کی مشاورت جاری ہے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

،حکومت نواز شریف کی بیماری پر ڈرامہ کررہی ہے، نواز شریف ڈاکٹروں کی مشاورت سے لندن میں زیر علاج ہیں اور وہ صحت یاب ہونے کے بعد لندن میں ایک لمحہ بھی نہیں گزاریں گے اور واپس آجائیں گے،رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ حکومت کو نواز شریف فوبیا ہو گیا ہے، بیماری پر سیاست کرتے شرم آنی چاہیے۔
رانا ثناء اللہ