بلوچ اتحاد کونسل کے زیر اہتمام رنگا رنگ تقریب‘ مختلف شخصیات کی شرکت

      بلوچ اتحاد کونسل کے زیر اہتمام رنگا رنگ تقریب‘ مختلف شخصیات کی شرکت

  



ملتان (سٹی رپورٹر) بلوچ اتحاد کونسل کے زیراہتمام بلوچ کلچر ڈے کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، مقررین نے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے، آج تمام بلوچ ایک دوسرے کو جاننے اور پہچاننے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

کے لیے قریب آگئے ہیں ہم سرائیکی صوبے کی حمایت کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ اپنے بلوچ بھائیوں، ارض پاک اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ وفاداری اور بہادری کی مثال بن کر رہیں گے۔ مہمان خصوصی سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے محبت کا پیغام ہے خوشی ہے کہ بلوچستان اور سندھ سے بھی بلوچ اس پروگرام میں آئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ، پشتون، سندھی، پنجابی اور سرائیکی سب ایک ہیں،ہم نفرتوں کے نہیں بلکہ محبت کے قائل ہیں اور آج کے دن ہم سرائیکی صوبہ کے قیام کی بھی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب تمام اقوام کا دل ہے پنجاب والے ہمارے بڑے بھائی اور ہمارے دلوں میں ہیں بلوچ کلچر ڈے کے توسط سے محبت کو فروغ ملے گا، مہمان گرامی سردار غلام مصطفی لاشاری نے کہا کہ بلوچ اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم اور ہماری کاوشوں سے بلوچ اکٹھے ہورہے ہیں اور یہاں تمام قبائل کی خوشبو آرہی ہے جو انتہائی خوشی اور فخر کی بات ہے، مہمان گرامی سردار انور جعفر نے کہا کہ بلوچ اتحاد کونسل کا پلیٹ بغیر کسی تعصب اور سیاسی و ذاتی مفاد سے بالاتر ہے تمام بلوچ اپنی سٹیٹ، افواج پاکستان، لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے شانہ بشانہ ہیں ہم وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کو سرکاری سطح پر منانے ک اعلان کیا۔ چیئرمین بلوچ اتحاد کونسل سردار عرفان خان رند نے کہا کہ بلوچ متحد اور یکجا ہیں ہم ارض پاک اور افواج پاکستان شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس ملک کی حفاظت کے لئے وفاداری کی مثال قائم کریں گے وائس چیئرمین صادق خان لاشاری نے کہا کہ ہم تمام بلوچ بھائیوں کے شکر گزار ہیں کہ وہ یہاں تشریف لائے ہم سب اکٹھے ہیں اور بلوچوں کو قریب لانے میں جتنا ہوسکا کریں گے اور کسی بلوچ کو بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر عبدالرزاق خان رند، عبدالکریم لنڈ، ذیشان خان لاشاری نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جاوید اقبال عنبر رند اور عبدالرشید لغاری نے انجام دیئے اس موقع پر فوک سنگر موہن بھگت اور بلوچی سنگر محمد علی مزاری، بشیر مزاری نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ بلوچی جھمر، ڈاچی ڈانس نے حاضرین کے دل موہ لئے، تقریب میں الیاس خان لاشاری، سی ای او ایجوکیشن ریاض خان بلوچ،یونس خان جسکانی، اکمل بلوچ، حسین بخش کھوسہ، ذولفقار رند، خلیل رند، فاروق بلوچ، زبیر خان رند، عادل گوپانگ، امجد خان لاشاری، عبدالمجید بلوچ، ریاض بلوچ، عبدالعزیز بلوچ، مشتاق لاشاری، سردار یوسف لاشاری، ناصر لاشاری و دیگر نے شرکت کی۔

شرکت

مزید : ملتان صفحہ آخر