طالبان امن معاہدہ افغانستان کی ترقی کیلئے اہم‘ اعجاز الحق کی بات چیت

    طالبان امن معاہدہ افغانستان کی ترقی کیلئے اہم‘ اعجاز الحق کی بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ سابق ایم این اے محمد اعجاز الحق نے افغان امریکہ معاہدہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج افغان مجاہدین ضیاء الحق شہید کی افغان پالیسی کو بھی خراج تحسین پیش(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

کر رہے ہیں۔ اِس تاریخی فتح مبین کا سہرا پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیوں اور آئی ایس آئی کی بے مثال جرات و کردار کے سر سجتا ہے اور افغانستان کی یہ فتح کشمیریوں کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔ پی ایم ایل زیڈ کے سربراہ نے کہا کہ اب دنیا کو سمجھ لینا چاہئے کہ کسی بھی ملک خاص طور پر افغانستان پر غیر ملکی تسلط کبھی قائم نہیں رہ سکتا۔ افغانستان کی سا لمیت اور جغرافیائی حدود کا تحفظ بلاشبہ جنرل ضیاء الحق کے سر جاتا ہے۔ جنہوں نے اپنے دور کی سپر پاور روس کا راستہ نہ صرف روکا بلکہ اس کو واپس جانے پر مجبور کیا،یہی وجہ ہے کہ افغانی آج بھی جنرل ضیاء الحق شہید کا نہ صرف احترام کرتے ہیں بلکہ انہیں افغانستان کا مسیحا بھی سمجھتے ہیں۔ محمد اعجاز الحق نے مزید کہا کہ امریکہ جیسی سپرپاور بھی افغانیوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر جو مجبور ہوئی ہے وہ بھی جنرل ضیاالحق کی پالیسیوں کے تسلسل کی بدولت ممکن ہوا ہے حالانکہ امریکہ کی خواہش تھی کہ پاک فوج سے مذہبی سوچ کو الگ کر دیا جائے لیکن افواج پاکستان نے اپنے سلوگن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہ عین حقیقت ہے کہ افغانستان کبھی بھی کسی بھی غیر ملکیوں کی مداخلت برداشت نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ جب کسی نے بھی افغانستان میں گھسنے کی کوشش کی،منہ کی کھائی ہے۔انہوں نے امریکہ افغانستان معاہدے کو دیر آئے درست آئے قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ دنیا بھر میں امن و امان کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔
اعجاز الحق