پاکستانی خواتین ملک میں مغربی کلچر کے بجائے ا سلامی تہذیب چاہتی ہیں‘ ڈاکٹر ثمینہ روحی

    پاکستانی خواتین ملک میں مغربی کلچر کے بجائے ا سلامی تہذیب چاہتی ہیں‘ ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدرشعبہ سیاسی امورجماعت اسلامی جنوبی پنجاب(خواتین ونگ) ڈاکٹر ثمینہ روحی،ناظمہ ضلع بہاولپور فرح اشفاق،ناظمہ شہر نسیم کوثر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

کیلئے20مارچ تک ملک بھر میں خصوصی مہم چلائی جائیگی۔ پاکستانی عورت ملک میں مغربی کلچر نہیں، اسلام کی پاکیزہ تہذیب چاہتی ہے تاکہ ملک کو اس کی اساس اور نظریے کے مطابق اسلام کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ نا م نہاد مہذب مغربی دنیا میں عورت کو آمدن کا ذریعہ بنالیا گیاہے۔ ملک میں خواتین کا استحصال ہورہاہے۔ بوڑھے ماں باپ کو اولڈ ہومز میں چھوڑآتے ہیں جبکہ اسلام ماں کو اتنا اعلیٰ و ارفع مقام بخشاہے کہ اسے قدموں میں جنت رکھ دی ہے۔ جماعت اسلامی عورت کے بارے میں جاہلانہ رسوم و رواج کے خاتمہ اور انہیں وراثت میں حق دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر ضلع میں بچیوں کے لیے یونیورسٹی بنے اور ان کے لیے کھیلوں کا باپردہ انتظام ہوتاکہ وہ بھی ڈاکٹراور انجینئرز بنیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں ملک میں اسلامی تہذیب و تمدن کا غلبہ چاہتی ہیں، بدقسمتی سے ملک میں ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو میرا جسم میری مرضی اور مغرب کے فحش عریاں اور حواس با ختہ کلچر کو پروموٹ کر کے ملک کی اسلامی شناخت پر دھبہ لگانا چاہتے ہیں۔ایسے عناصر کی سرکاری سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

ثمینہ روحی

مزید : ملتان صفحہ آخر