کرونا وائرس‘ محکمہ صحت کا 7نکاتی ہدایت نامہ فائنل

کرونا وائرس‘ محکمہ صحت کا 7نکاتی ہدایت نامہ فائنل

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر  ) محکمہ صحت پنجاب نے کرونا وائرس سے متعلق 7 نکاتی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔جسمیں کہا گیا ہے کہ کوئی فرد تیز بخار، کھانسی اور سانس میں دشورای کا شکار ہے اور اس کے ساتھ ایسا فرد کسی متاثرہ ملک یعنی چین اور ایران سے آیا ہو تو ایسا شخص کرونا(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

کا مشتبہ مریض ہو سکتا ہے.اگر کوئی فرد فلو، کھانسی اور سانس کی بیماری کا شکارہے، اور اس شخص کو متاثرہ ملک کا سفر کیے 14 دن سے کم وقت ہوا ہو، یہ بھی کرونا کا مشتبہ مریض ہوسکتا ہے.ایسا ہیلتھ ورکر جو کرونا مریضوں کی دیکھ بھال کررہا ہو۔اور اس کو فلو، کھانسی اور سانس میں دشورای کا مسئلہ ہو۔تو یہ ہیلتھ ورکر بھی کرونا کا کیس ہوسکتا ہے.ایسا شخص بھی کرونا کا کیس ہوسکتا ہے جس کا گزشتہ 14دن میں کنفرم کرونا وائرس کے شکار مریض سے قریبی تعلق رہا ہو.ایسا فلو اور کھانسی کا شکار مریض بھی کرونا کا ہوسکتا ہے جو کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کے 14 دن قریب رہا ہو.اسی طرح ایسا مریض جس کو فلو، کھانسی یا سانس میں دشواری کا مسئلہ ہو۔لیکن یہ مریض متاثرہ جگہ یا متاثرہ مریض کے قریب نہیں رہا تو ایسے شخص کو کرونا کا مریض نہ سمجھا جائے.آئسولیشن میں صرف ایسے مریض کو رکھا جائے جس میں علامات ظاہر ہوں اور قوت مدافعت کی کمی کا شکار ہو۔ایسے شخص کو علیحدگی میں رکھ کر مزید ٹیسٹ کیے جائیں۔ نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں زیرعلاج چاروں مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس نیگیٹو آئی ہے۔اور چاروں مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔واضح رہے لیہ کے میاں بیوی چار روز سے نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس کے شبہ میں زیرعلاج تھی۔ لودھراں کے دو مریض بھی ٹیسٹ رپورٹس نیگیٹوز آنے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔جن میں خدا بخش۔پٹھانی مائی۔افتخار اور عابد کے نام شامل ہیں۔

وائرس /فائنل

مزید : ملتان صفحہ آخر