حکومت فلاپ‘ نواز شریف پھر وزیراعظم بنیں گے‘ لیگی رہنما

حکومت فلاپ‘ نواز شریف پھر وزیراعظم بنیں گے‘ لیگی رہنما

  



احمد پور شرقیہ (تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ممبر مرکزی کونسل پاکستان مسلم لیگ چوہدری سردار احمد کی رہائش گاہ موضع احمد پور تپہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت بزرگ سنیئر سیاستدان سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار ملک قادر بخش وارن نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میاں نجیب الدین اویسی ایم این اے، سردار ملک خالد محمود (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

بابر وارن ایم پی اے، قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے تھے۔ سردار ملک قادر بخش وارن نے گفتگو کرتے ہوئے ہمیشہ علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن رہا ہے جب بھی موقع ملا علاقے کی خدمت کی ہے کیونکہ عوامی خدمت میرا مشن ہے میں نے اپنے دور میں ہر گھر میں بجلی، سڑک، سولنگزاور کارپٹ سڑکیں پہنچانے میں کردار ادا کیا۔بہت حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی۔ آئندہ بھی علاقے کی تعمیر ترقی میرا مشن ہے۔ میاں نجیب الدین اویسی ایم این اے نے کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں اپنے حلقہ میں اربوں روپے کا فنڈ لگوا ئے ہیں۔ جس میں کارپٹ سڑکیں ٹف ٹائل اور دوسرے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مبارکپور میں 50کروڑ روپے سے گریڈ اسٹیشن بنوایا ہے جس سے پورے علاقے کو بہت فائدہ ہوا ہے موجودہ حکمرانوں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں سردار ملک خالد محمود بابر وارن ایم پی اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے اپنے حلقہ میں 2سو کلو میٹر کارپٹ سڑکیں 20 کروڑ کے ہتھیجی، لوہاری والا اور دوسرے علاقوں میں سوریج سسٹم مکمل کر ایا اس طرح سولنگز اور دوسرے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ میں 15 ارب سے زیادہ فنڈ لگائے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک20 سال پیچھے چلا گیا ہے۔ قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے نے کہا کہ اس وقت ملک کا بیڑا غرق ہو گیا ہے آئے روز ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے کوئی ترقی کا کام نہیں ہر رہا جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی تو ملک تعمیر و ترقی کی طرف گامزن تھا ہر ادارہ ترقی کر رہا ہے میں نے بھی اپنے حلقہ میں 10ارب سے زیادہ کا فنڈ لگوایا ہے جس میں سڑکیں ٹف ٹائل اور دوسرے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں اس پروقار تقریب میں سابق چیئر مین یونین کونسل ملک عابد گھلو، سابق چیئر مین یوسی سردار فیض محمد خان خاکوانی، سابق یوسی چیئر مین مہر جمیل احمد، کونسلرز ملک محمد اجمل بھٹی، رانا شاہد رفیق، حاجی شفیق احمد، شبیر احمد قریشی، حاجی محمد اشرف، مختیار احمد بھٹی معززین علاقہ مخدوم عنایت بخاری، محمد اسلم قریشی، ڈاکٹر احمد حسن، ملک طیب گھلو، ملک محمد راشد، چاچا فداچنڑ، چوہدری راشد سلیم، غلام حسین قریشی، محمد تنویر چوہان، سید عون محمد بخاری، چوہدری گلزار احمد، چوہدری سجاد احمد، چوہدری غلام حسین، صدر پریس کلب احمد پور شرقیہ سید ناصر محمود رضوی شیخ عزیز الرحمن، اعجاز حسین مغل، عبدالمنعان فاروقی، چوہدری لیاقت جٹ، چوہدری عبدالرزاق، چوہدری محمد قدیر، چوہدری محمد نعیم، چوہدری محمد اکرم، چوہدری محمد اسلم، حاجی خیر محمد، چوہدری احمد، چوہدری محمد طفیل، ملک اللہ ڈتہ نمبردار، ملک اللہ ڈتہ چیئر مین، ملک اعجاز احمد گھلو کے علاوہ علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں چوہدری سردار احمد نے کہا کہ معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور اور میاں محمد نواز شریف کا ویژن کو ااگے لے کر چل رہے ہیں انشاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے۔ میاں محمدنواز شریف ایک بار پھر ملک کے وزیر اعظم ہونگے اور ملک دوبارہ تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

لیگی

مزید : ملتان صفحہ آخر