اوچشریف‘ نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگانے پر پی ٹی آئی ورکرز کا احتجاج

      اوچشریف‘ نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگانے پر پی ٹی آئی ورکرز کا ...

  



اوچ شریف (نامہ نگار) تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے تنظیم سازی کے سلسلے میں نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگانے اور پیرا شوٹرز اور من پسند افراد کو عہدوں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

پر لگانے کے خلاف ورکروں کی جانب سے صدائے احتجاج بلند کرنے کا سلسلہ زور پکڑنے لگا تحریک انصاف اوچشریف کے سینئر رہنماوں نے صدر کو نامنظور کرتے ہوئے صدر کو بلائے بغیر ہی پاکستان تحریک انصاف سٹی کا پہلا اجلاس بلالیا ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اوچ شریف پارٹی ورکرز کا خصوصی اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت (سینئر رہنمامحمد شہزاد ساحل اور ملک جاوید ارائیں نے کی تھی۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر