بیوی‘ بچوں کو جلانے والے ملزم کی نفسیاتی رپورٹ پیش نہ ہونے پر کیس کی سماعت 17مارچ تک ملتوی

بیوی‘ بچوں کو جلانے والے ملزم کی نفسیاتی رپورٹ پیش نہ ہونے پر کیس کی سماعت ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 ملتان نے بیوی اور پانچ بچوں کو آگ لگانے والے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

ملزم کی نفسیاتی میڈیکل رپورٹ پیش نہ ہونے پر کیس کی سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں تھانہ کچہ کھوہ پولیس کے مطابق غلام شبیر نے 9 اپریل 2019 کو مقدمہ درج کرایا کہ ملزم نذر جو کہ اس کا بہنوئی ہے نے اپنی بیوی مریداں مائی، کزن صفیہ اور 4 بچوں ریحان،امبرین، نمرین اور شازیہ کو کھانا کھلانے کے بہانے کمرے میں بند کرکے آگ لگا دی تھی آگ سے شدید زخمی ہونے سے مریداں مائی جاں بحق ہو گئی تھی جس پر ملزم کو گرفتار کرکے قتل اور دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر