حکمران آئی ایم ایف‘ ورلڈ بینک کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں‘ ذیشان اختر

      حکمران آئی ایم ایف‘ ورلڈ بینک کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں‘ ذیشان اختر

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کے لبادے میں بدترین آمریت مسلط ہے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

۔ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں پارٹیاں چلا رہی ہیں۔ جمہوریت کے نام پر سیاسی کارکنوں کو فریب دے کر ان کا بدترین استحصال کیا جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران بھی سابقہ حکمرانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں۔ ملکی سیاست پارٹیوں نہیں، شخصیات کے گرد گھومتی ہے۔ خاندانی پارٹیوں نے نظریاتی کارکنوں کو آگے نہیں آنے دیا۔ وڈیرے، جاگیردار اور سرمایہ دار مختلف پارٹیوں پر مسلط ہیں اور انہوں نے اپنے جائز و ناجائز کاروباروں کو تحفظ دینے کے لیے سیاست اور سیاسی پارٹیوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں، سیاست اور جمہوریت کی بنیادوں کو ٹھیک کرنا اور سیاسی ورکرز کو عزت دے کر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہماری سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

ذیشان اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر