پولیس تعاقب پر مشکوک افراد کا ر چھوڑ کر فرار‘ تحقیقات شروع

    پولیس تعاقب پر مشکوک افراد کا ر چھوڑ کر فرار‘ تحقیقات شروع

  



  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ممتازآباد پولیس کے علاقے میں مشکوک کار سوار پولیس کے تعاقب پر کار چھوڑ کرفرار ہوگئے پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان نے فرارہوتے وقت فائرنگ بھی کی بتایا جاتا ہے کہ ایس ایچ او ممتازآباد طاہر اعجاز اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت پر مامور تھے۔اس دوران ایک مشکوک کار نمبری 4533/MN پر تین مشکوک افراد نے سوار تھے۔جنھیں پولیس نے ر(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

کنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے کار کی رفتار تیز کردی۔ ڈاکو سفید کار میں سوار تھے۔ کھیڑا چوک کے قریب پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ سے ڈاکووں کی کار کے ٹائر برسٹ ہوگیا۔ملزمان کار چھوڑ کر فرار ہو گئے ممتاز آباد پولیس نے کار تحویل میں لے لی۔

فرار

مزید : ملتان صفحہ آخر