میلسی‘ مارکیٹ کمیٹی الیکشن میں میاں اللہ دتہ خالد ارائیں چیئرمین منتخب

    میلسی‘ مارکیٹ کمیٹی الیکشن میں میاں اللہ دتہ خالد ارائیں چیئرمین منتخب

  



میلسی(تحصیل رپورٹر)مارکیٹ کمیٹی میلسی کے الیکشن میں معروف سیاسی شخصیت میاں اللہ دتہ خالد ارائیں چیئرمین جبکہ راجہ حسن جنجوعہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی کی موجودگی میں حامیوں نے زبردست جشن، منایا۔تفصیل کیمطابق ممبر قومی اسمبلی محمد اورنگزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

کھچی کی سفارش پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں اللہ دتہ خالد ارائیں، وسیم احمد شیخ، حیدر خان، محمد حسن راجہ، محمد ناصر رضا، چوہدری محمد شکیل، محمد انور بھٹی، شہزاد ممتاز، مرزا نذیر احمد، راؤ منظور احمد، میاں ریاض احمد اور مدیحہ غفار ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ای اینڈ ایم وہاڑی کو ممبران مارکیٹ کمیٹی میلسی نامزد کرتے ہوئے تحریری نوٹیفکیشن جاری کیا اور گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وہاڑی عبد الطیف کی صدارت میں ممبران مارکیٹ کمیٹی میلسی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ طور پر ممبران نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں اللہ دتہ خالد ارائیں کو چیئرمین مارکیٹ کمیٹی منتخب کر لیا جبکہ راجہ حسن جنجوعہ کو وائس چیئرمین چنا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ میاں اللہ دتہ خالد ارائیں ہمارے دیرینہ ساتھی اور باصلاحیت نوجوان ہیں ان کے انتخاب پر خوشی ہوئی امید ہے کہ ان کی قیادت میں مارکیٹ کمیٹی میلسی ترقی کی منازل طے کریگی اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل میاں عبد الغفور ارائیں، سابق ناظم میاں وجاہت احمد ارائیں،سابق چیئرمین یونین کونسل ککری خورد و وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل ضلع وہاڑی میاں محمد عاصم ارائیں، سابق ممبر ضلع کونسل میاں کمال احمد بھٹہ، سابق وائس چیئرمین میاں تنویر احمد بھٹہ، میاں ساجد حسین پیرزادہ، میاں محمد اعظم ارائیں، سابق صدر بار ملک اختر حسین ایڈووکیٹ، محبوب اللہ لکھیسر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی حافظ محمد ریاض، مرکزی انجمن تاجران کے رہنماء ملک محمد حبیب، میاں محمد افضل ارائیں، میاں محمد شہزاد ارائیں، عابد حسین، ملک کامران ملانہ، حافظ محمد اصغر، قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ، افتخار احمد بھٹہ، چوہدری خالد حسین، جہانزیب شاہ، اشفاق خان کھچی بھی موجودتھے۔

منتخب

مزید : ملتان صفحہ آخر