بنوں میں مختلف واقعات میں 2 افراد قتل
بنوں ( بیورورپورٹ)مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے شمالی وزیرستان کا ایک اور رہائشی بنوں میں قتل ہوگیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع نوی جنرل بس سٹینڈ میں میر علی میرانشاہ کوچ سٹینڈ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہدیات اللہ ولد سلطاب سکنی سیمان میر علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے آخری اطلاعات موصول ہونے تک ایف آئی آر درج کرائی جارہی تھی۔جبکہ تھانہ میریان کی حدود میں واقع ممباتی بارزکئی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 60سالہ فضل غنی ولد گل سحر جان سکنہ ککی حال بارکزئی جاں بحق ہوگئے۔