صوابی،پولیس کے ہاتھوں 7 اشتہاری،11 منشیات فروش گرفتار

صوابی،پولیس کے ہاتھوں 7 اشتہاری،11 منشیات فروش گرفتار

  



صوابی (بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سات مجرمان اشتہاریوں کے علاوہ گیارہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ 57موٹر سائیکلیں 2عدد کلاشنکوف، 9عدد پستول، دو عدد رائفل427عدد کارتوس اور ساڑھے گیارہ کلو چرس بر آمد کر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور شفیق احمد بمع نفری پولیس نے حفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بدنامہ زمانہ منشیات فروش زر محمد ساکن شیر آباد لاہور کے قبضہ سے 2060 گرام چرس،جبکہ دیگر خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات کو گاہکوں پر سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے دوران تلاشی ان کے قبضہ سے 2360گرام چرس برآمد کیا۔جبکہ ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او صوابی فاروق خان دو منشیات فروش کو گرفتار کرکے 3300گرام چرس اور 23 موٹرسائیکل کو غیر رجسٹریشن ہونے پر تحویل میں لیے۔اسی طرح مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ارشد سکنہ زیدہ،طاہر سکنہ گندف،مرسلین سکنہ مناگئی،شمس الرحمن سکنہ نوشہرہ،وقاص سکنہ یارحسین،جبکہ ایس ایچ او گدون IDSشمس القمر خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش توصیف سکنہ کارخانوں چوک گندف کے قبضہ سے 1120گرام چرس برآمد کیا گیا۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر