حیسکو ریکوری ٹیموں کی 13اضلاع میں کارروائیاں جاری

حیسکو ریکوری ٹیموں کی 13اضلاع میں کارروائیاں جاری

  



حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایات پر واجبات کی فوری وصولی کیلئے خصوصی ریکوری ٹیمیں حیسکوریجن کے 13 اضلاع میں بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں آج حیدرآباد، نوابشاہ،سکرنڈ،قاضی احمد،سانگھڑ، میرپورخاص،عمرکوٹ،ڈگری،ٹنڈومحمدخان،ٹنڈوالیہار،نیوسعیدآباد،ودیگر مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر1250 کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں جو کہ واجبات کی وصولی کے بعد ہی بحال کیئے جائینگے جبکہ17عدد ٹرانسفارمر اتارے گئے اور1000سے زائد غیر قانونی کنڈے ہٹائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی چوروں کے خلاف مروجہ قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں FIRدرج کرانے کیلئے لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نادہندہ صارفین پر 85 ارب 15 کروڑ 30 لاکھ روپے، جس میں وفاقی اداروں 3 ارب 88 کروڑ 33 لاکھ روپے، صوبائی اداروں پر 6 ارب 62 کروڑ 44 لاکھ روپے، اور کمرشل،صنعتی، اور گھریلو اور نجی صارفین پر 74 ارب 64 کروڑ 53 لاکھ روپے کے واجبات ہیں، جس کی وصولی کیلئے حیسکو انتظامیہ کی خصوصی ریکوری ٹیمں گھر گھر جا کر بجلی کے بلوں کی باقائدگی سے ادائیگی چیک کر رہیں ہیں، اور زیادہ واجبات والے صارفین کو بھی موقع پر معقول رقم کا بل بنا کر دیا جاتا ہے تاکہ صارف کا بجلی کا کنکشن چلتا رہے اور حیسکو کو ادائیگی بھی ہو سکے، جو صارفین اپنے بجلی کے بل جمع نہیں کراتے ایسے صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کرنا حیسکو کی مجبوری اور ضرورت بھی ہے، لہٰذا معزز صارفین سے اپیل ہے کہ واجبات کی ادائیگی مقررہ وقت پر کی جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میسر ہوسکے، بصورت دیگر بجلی منقطع کرنے کے علاوہ سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر