پوپ فرانسس کو ٹھنڈ لگ گئی، مذہبی اجتماع میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

پوپ فرانسس کو ٹھنڈ لگ گئی، مذہبی اجتماع میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

  



ویٹی کن (این این آئی)رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے اپنی طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر روم میں شروع ہونے والے مذہبی اجتماع میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔روم کے جنوب میں منعقد ہونے والا ویٹی کن کے سینیر حکام کا یہ روحانی اجتماع ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوپ نے ویٹی کن کے سینٹ پیٹر اسکوائر میں ہزاروں افراد کے اجتماع میں یہ اچانک اعلان کیا،انھوں نے اپنے پیروکاروں کو بتایا کہ بدقسمتی سے ٹھنڈ لگ جانے کی وجہ سے اس سال میں روحانی اجتماع میں شرکت نہیں کررہا ہوں۔میں اس عبادت وریاضت کو یہاں سے ملاحظہ کروں گا۔

مزید : عالمی منظر