میانمار میں ٹریفک حادثہ، 6افراد ہلاک

میانمار میں ٹریفک حادثہ، 6افراد ہلاک

  



ینگون(شِنہوا)میانمار میں ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ہائی وے پولیس نے پیر کو بتایا کہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 10 منٹ پر مانڈالے سے نیپیڈو جانے والا ٹرک یانگون منڈالے ہائی وے پر ٹائر پھٹنے کے باعث ہائی وے کی باڑ کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گیا، ٹرک میں 13 مسافر سوار تھے۔زخمیوں کو علاج کیلئے ٹاڈا یو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ہائی وے پولیس نے لوگوں کو ٹریفک کے قوانین پر عمل کرنے اور محفوظ سفر کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا ہے۔میانمار ہائی وے پر تیز رفتارسے گاڑی چلانے، گاڑی چلاتے ہوئے غفلت کرنے، غنودگی میں گاڑی چلانے اور خراب گاڑیاں چلانے جیسی انسانی غلطیوں کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہوتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر