اسلام آبادہائیکورٹ آج پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی کے متعلق فیصلہ سنائے گی

اسلام آبادہائیکورٹ آج پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی کے متعلق فیصلہ سنائے ...
اسلام آبادہائیکورٹ آج پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی کے متعلق فیصلہ سنائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت عالیہ اسلام آباد آج پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی تین اراکین قومی اسمبلی کے متعلق اپنا فیصلہ سنائے گی۔ فیصلہ تینوں خواتین اراکین اسمبلی کی اہلیت یا نا اہلیت کا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جو کاز لسٹ جاری کی ہے اس کے مطابق ملیکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوزب کی نااہلی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پاکستان مسلم لیگ کی طاہرہ بخاری، شائستہ پرویز اور عبداللہ خان کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں پر فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت عالیہ اسلام آباد نے حتمی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملیکہ بخاری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریج تک دوہری شہریت رکھتی تھیں۔ تاشفین صفدر کے متعلق دائر درخواست میں بھی کہا گیا تھا کہ انہوں نے بھی اپنی دوہری شہریت سے متعلق معلومات الیکشن کمیشن آف پاکستان سے چھپائی تھیں۔
کنول شوزب کے متعلق دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ووٹ تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی تینوں خواتین مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پہ اراکین قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔