کرونا وائرس سے متعلق سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

کرونا وائرس سے متعلق سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا
کرونا وائرس سے متعلق سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا جس میں کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت آج 11 بجے منعقد ہونے والے اہم اجلاس کا مقام ہلاکت خیز کورونا وائرس کے سبب تبدیل کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب کابینہ اجلاس سندھ سیکرٹریٹ کے بجائے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہوگا۔

کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کرونا وائرس سے بچاو¿ کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے جبکہ اجلاس میں نئے آئی جی کی تعیناتی اور 14 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی