پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ، ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ، ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق
پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ، ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کیس ایک 45 سالہ خاتون کا ہے جس کا تعلق گلگت سے ہے۔


معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں پانچویں کورونا کیس کی تصدیق کردی، انہوں نے بتایا ہے کہ پانچویں مریض کا تعلق وفاقی علاقے سے ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے مطابق گلگت کی رہائشی 45 سال کی خاتون میں کورونا وائرس پایا گیا ہے، خاتون چند دن قبل ایران سے آئی تھی، خاتون کے اہلخانہ کے بھی کورونا وائرس کے متعلق ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے 6 مارچ تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 کیس سامنے آئے تھے جن میں دو کا تعلق کراچی اور دو کا وفاق سے تھا۔چین سے نکلنے والا کورونا وائرس 75 ملکوں تک پہنچ گیا جس سے دنیا بھر میں تقریبا 3 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے۔