آگاہ کریں ارشد ملک ایئرفورس میں رہیں گے یا پی آئی اے میں ؟چیف جسٹس پاکستان ،ایراافسران کی فریق بننے کی درخواستیں خارج

آگاہ کریں ارشد ملک ایئرفورس میں رہیں گے یا پی آئی اے میں ؟چیف جسٹس پاکستان ...
آگاہ کریں ارشد ملک ایئرفورس میں رہیں گے یا پی آئی اے میں ؟چیف جسٹس پاکستان ،ایراافسران کی فریق بننے کی درخواستیں خارج

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرمارشل ارشد ملک کی بطور سربراہ پی آئی اے تعیناتی کی میں چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ارشد ملک کو ایک ادارہ چھوڑنے کا آپشن دیا تھا ،آگاہ کریں ارشد ملک ایئرفورس میں رہیں گے یا پی آئی اے میں ؟عدالت نے کیس میں فریق بننے کی ایراافسران کی درخواستیں خارجی کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایئرمارشل ارشد ملک کی بطور سربراہ پی آئی اے تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ارشد ملک کو ایک ادارہ چھوڑنے کا آپشن دیا تھا ،آگاہ کریں ارشد ملک ایئرفورس میں رہیں گے یا پی آئی اے میں ؟۔

وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ارشد ملک کا جواب آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کروں گا ،اٹارنی جنرل خالدجاوید کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائرکردی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل لندن میں ہیں اس لئے پیش نہیں ہو سکتے ،اٹارنی جنرل کی التوا کی درخواست پر سماعت10 مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔

کیس میں فریق بننے کی ایراافسران کی درخواستیں خارجی کردی گئی ،چیف جسٹس پاکستان استفسار کیا کہ ایراکا پی آئی اے کے ساتھ کیا تعلق ہے؟، درخواست گزار نے کہا کہ چیئرمین ایرا کے پاس 4 عہدے ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بلاوجہ کسی کے مقدمے میں نہ گھسیں ،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ارشدملک کیس میں درخواست گزار کو حق دعویٰ ثابت کرنا ہوگا ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد