حکومت عوام سے ایک لیٹر پٹرول پر کتنے روپے ٹیکس لے رہی ہے ؟ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

حکومت عوام سے ایک لیٹر پٹرول پر کتنے روپے ٹیکس لے رہی ہے ؟ جان کر آپ کے پیروں ...
حکومت عوام سے ایک لیٹر پٹرول پر کتنے روپے ٹیکس لے رہی ہے ؟ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے مارچ کے آغا ز میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے پر پاکستان میں فی لیٹر پٹرول پانچ روپے سستا کیا ہے لیکن یہاں پر قابل ذکر امر یہ ہے کہ عوام اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 35 فیصد ٹیکس دینے پر مجبور ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر 35 فیصد اور ڈیزل پر 42 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے جب کہ مٹی کے تیل پر ٹیکس کی شرح 28 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر 21فیصد ہے۔اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 111روپے 60 پیسے ہے اور اس پر عوام کو 39 روپے 15 پیسے ٹیکس دینا پڑ رہا ہے جب کہ اس ٹیکس میں پیٹرولیم لیوی، جی ایس ٹی اور کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔اسی طرح اس وقت ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 122روپے 26 پیسے ہے اور اس پر 51 روپے 31 پیسے ٹیکس لیا جارہا ہے جب کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 92 روپے 45 پیسے ہے اور اس پر 25 روپے 76 پیسے ٹیکس کے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 77 روپے 51 پیسے ہے اور حکومت اس پر 16 روپے 20 پیسے ٹیکس لے رہی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے سبب یہ کمی مزید کی جاسکتی تھی مگر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھادی گئی۔

مزید :

بزنس -