سٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے،سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبرآگئی

سٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے،سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبرآگئی
سٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے،سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج پر سے مندی کے بادل چھٹنے لگے۔ کاروباری ہفتے کادوسرا روز بھی سرمایہ کاروں کیلئے حوصلہ افزاخبریں لایا۔
منگل کو کاروبار کاآغاز 39,296.30 سے ہوا جو ابتدائی ایک سے دو گھنٹوں میں563پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39,866.46تک جاپہنچا۔اس کے بعدہنڈرڈ انڈیکس نیچے آگیاتاہم اس وقت بھی ہنڈرڈ انڈیکس 172.99اضافے کے ساتھ 39,469.29پر ٹریڈ کررہا ہے ۔


منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 39296 پر تھا اور کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کار کافی متحرک دکھائی دیئے۔


رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کروناوائرس کے سبب جو غیریقینی کی صورتحال پیدا ہوئی تھی وہ آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔
سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ایک گھنٹے میں54,834,350 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2,410,372,220 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس37983 پر تھا اور سارا دن تیزی کے سببب کاروبار کا اختتام 1687 پوائنٹس کے اضافے سے 39296 پر ہوا۔

مزید :

بزنس -