پنجاب حکومت نے میٹرواورنج ٹرین چلانے کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرلیں،کرایہ50 روپے ہوگا

پنجاب حکومت نے میٹرواورنج ٹرین چلانے کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی خدمات ...
پنجاب حکومت نے میٹرواورنج ٹرین چلانے کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرلیں،کرایہ50 روپے ہوگا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے میٹرو اورنج ٹرین چلانے کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرلیں،پہلے مرحلے میں میٹرو ٹرین 4سٹیشنز پر چلائی جائے گی ،کرایہ 50 روپے ہوگا۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میٹرواورنج ٹرین چلانے کیلئے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی خدمات حاصل کرلی ہیں،نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مختلف شعبوں میں ایک ہزار افراد بھرتی کرے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو میٹرو اورنج ٹرین کا باقاعدہ آغاز ہوگا،پہلے مرحلے میں میٹرو ٹرین 4سٹیشنز پر چلائی جائے گی جبکہ کرایہ 50 روپے ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور