پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست سردار لطیف کھوسہ کے بنگلے پر حملہ کر دیا، تہلکہ خیز دعویٰ

پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست سردار لطیف ...
پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست سردار لطیف کھوسہ کے بنگلے پر حملہ کر دیا، تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے نبیل گبول نے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست سردار لطیف کھوسہ کے بنگلے پر حملہ کر دیا، توڑ پھوڑ کی، ملازمین پر تشدد اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ملازمین سے لطیف کھوسہ کے داماد اور چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی حافظ عبدالبر کا پوچھا اور ہتھیار چھین کر ان پر تشدد کرنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔
ڈیفنس پولیس کے مطابق لطیف کھوسہ کے ملازم غلام شبیر نے تھانہ میں نبیل گبول، فیروز علی گابا اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یکم مارچ کی رات کو تقریباً ساڑھے 11 بجے وہ ڈیفنس میں واقع بنگلہ پر موجود تھا کہ دروازہ زور سے بجانے کی آواز آئی، اس نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو یکدم نبیل گبول اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ گھر میں زبردستی گھسے، حافظ عبدالبر کے بارے میں پوچھا کہ وہ کہاں ہیں ہم اسے مارنے کیلئے آئے ہیں۔ ملازمین سے لطیف کھوسہ کے داماد حافظ عبدالبر کا پوچھا اور ہتھیار چھین کر ان پر تشدد کرنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملازم نے مزید بتایا کہ اس سے رپیٹر چھین کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، رپیٹر سے بنگلے پر دو فائر کیے گئے، توڑ پھوڑ کی اور پورے بنگلے کی تلاشی لی بعد ازاں رپیٹر واپس دے کر وہاں سے چلے گئے۔