سندھ حکومت نے ایسی چیز پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا کہ سن کر عوام کو پسینے آ جائیں گے

سندھ حکومت نے ایسی چیز پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا کہ سن کر عوام کو ...
سندھ حکومت نے ایسی چیز پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا کہ سن کر عوام کو پسینے آ جائیں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہریوں کیلئے پریشان کن خبر یہ ہے کہ اب سے زیر زمین پانی کے استعمال پر واٹر ٹیکس لگے گا اور مجوزہ واٹر ٹیکس کیلئے سفارشات پر مبنی مسودہ تیا کر لیا گیاہے ۔محکمہ بلدیات کے حکام آج کابینہ اراکین کر بریفنگ دیں گے ۔

سندھ حکومت نے ایک روپیہ فی لیٹر واٹر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے ، منر ل واٹر تیار کرنے والی صنعتوں سے فی لیٹر واٹر ٹیکس وصول کیا جائے گا ،واٹر ٹیکس کا اطلاق سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنیوں پر بھی ہوگا اور واٹر ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمد واٹر بورڈ اور واسا میں تقسیم کی جائے گی ۔

مزید : قومی