’مجھے چندماہ میں کروناوائرس کی ویکسین چاہئے‘،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبے پراعلیٰ عہدیدارنے انہیں کیاجواب دیا؟ جانئے

’مجھے چندماہ میں کروناوائرس کی ویکسین چاہئے‘،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ...
’مجھے چندماہ میں کروناوائرس کی ویکسین چاہئے‘،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبے پراعلیٰ عہدیدارنے انہیں کیاجواب دیا؟ جانئے

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست سیاٹل میں کروناوائرس سے چھ افراد کی ہلاکت کے بعد امریکا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا جس میں ملک بھر کی فارما کمپنیوں کے سی ای اوز، امریکا کے قومی ادارہ برائے صحت کے سربراہ اوردیگر طبی حکام شریک ہوئے۔

دوران اجلاس امریکی صدر نے وبائی امراض سے بچاو کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ٹونی فاوسی سے کہاکہ انہیں جلد سے جلد اس مرض کاعلاج چاہئے اور وہ چند ماہ میں اس وائرس کی ویکسین تیار کریں جس پر ٹونی فاوسی نے جواب دیا کہ ایک سال سے کم عرصے میں اس ویکسین کی تیاری ممکن نہیں ہے اس لئے انہیں ایک سال کا وقت دیا جائے۔

ڈیلی میل کے مطابق امریکی صدر کو یہ بھی بتایاگیاکہ آئندہ چند ماہ میں اہم اس ویکسین کے انسانوں پر تجربے کے قابل ہوجائیں گے۔

امریکا کے قومی ادارہ برائے صحت کے سربراہ فاوسی نے کہا کہ وہ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ اس پر ایک سے ڈیڑھ سال لگ جائیں گے جس پر ٹرمپ نے کہااگر انہیں کچھ ماہ میں مکمل کیاجاتا تو بہتر ہوتا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس اب امریکی شہریوں کی جانیں نگلنے لگا ہے اور اس وقت تک چھ امریکی شہری اس وائرس کاشکار ہوچکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی