بھارتی ریلوے نے اپنی ایپ پر پاکستانی ٹرین کے انجن کی تصویر لگا دی ، پھر کیا ہوا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

بھارتی ریلوے نے اپنی ایپ پر پاکستانی ٹرین کے انجن کی تصویر لگا دی ، پھر کیا ...
بھارتی ریلوے نے اپنی ایپ پر پاکستانی ٹرین کے انجن کی تصویر لگا دی ، پھر کیا ہوا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست گجرات کی ریلوے پولیس کی جانب سے حال ہی میں ایک ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس میں سبز رنگ کی پاکستانی ٹرین کی تصویر لگادی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرائم اور ریلوے ڈپٹی انسپکٹر جنرل گوتم پرمار نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر غلطی سے ایپ میں استعمال کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نادانستہ طور پر پاکستانی ٹرین کی تصویر استعمال کی اور جیسے ہی ہمیں معلوم ہوا کہ یہ پاکستانی ٹرین کی تصویر ہے تو ہم نے ڈویلپر سے کہا کہ وہ اسے ہٹائے دیں، یہ ایک غیر ارادی غلطی تھی۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھارتی ریلوے پولیس کی ایپ پر پاکستانی ٹرین کی تصویر کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے ہٹا دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریلوے پولیس کی جانب سے موبائل ایپلیکیشن س±رکشِت ایپ‘ گجرات کے وزیر مملکت برائے داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا نے 29 فروری کو متعارف کرائی تھی۔اس ایپ سے مسافر ہنگامی صورتحال، اسمگلنگ، لاپتہ بچوں، غیر مجاز انٹری اور منشیات سے متعلق معاملات کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی