وزیراعظم عمران خان کا ریلیف پیکج،ایک ماہ میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل میں 1400فیصد اضافہ

وزیراعظم عمران خان کا ریلیف پیکج،ایک ماہ میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل میں ...
وزیراعظم عمران خان کا ریلیف پیکج،ایک ماہ میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل میں 1400فیصد اضافہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکج کے باعث ایک ماہ میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل میں 1400فیصد اضافہ ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکچ کے 2ماہ میں سیل ایک ہزار فیصد بڑھ گئی،فروری 2020 میں یوٹیلٹی سٹورز کی سیل 6 ارب روپے رہی،جنوری،فروری2020کے2ماہ میں سیل11ارب روپے ریکارڈکی گئی ۔

دستاویز کے مطابق فروری2019 میں یوٹیلیٹی سٹورزکی سیل 40کروڑ29لاکھ روپے تھی،جنوری 2020 میں یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 5ارب روپے تھی،فروری 2020 میں اسلام آباد زون کی سیل ایک ارب 11کروڑ روپے رہی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد