متحدہ عرب امارات نے ایران کیلئے وہ چیز جہاز میں بھر کر بھجوا دی جس کی انہیں سب سے زیادہ ضرورت تھی ، بڑی خبر

متحدہ عرب امارات نے ایران کیلئے وہ چیز جہاز میں بھر کر بھجوا دی جس کی انہیں سب ...
متحدہ عرب امارات نے ایران کیلئے وہ چیز جہاز میں بھر کر بھجوا دی جس کی انہیں سب سے زیادہ ضرورت تھی ، بڑی خبر

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مشن کو سہولت فراہم کرتے ہوئے ایران کیلئے طبی امداد کا سازو سامان بھجوا دیاہے تاکہ کرونا وائرس سے کے بڑھتے ہوئے خدشات کو روکا جاسکے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا طیارہ 7.5 ٹن وزنی طبی امداد کا سازو سامان لے کر دبئی سے ایران پہنچ گیاہے ،دبئی کی انٹرنیشنل ہیومنٹیرین سٹی نے طبی امداد کی پیکنگ اور لوڈنگ میں سہولت فراہم کی جس میں ہزاروں کی تعداد میں گلووز ، سرجیکل ماسک اور میڈیکل سامان کی بنیادی اشیاءشامل ہیں ، اس سامان کے ذریعے ایران کے 15 ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے فرائض کی انجام دہی کر سکیں گے ۔

کارگو میں لیبارٹری ڈائگنانسٹک کٹس بھی شامل ہیں جو کہ ہزاروں لوگوں میں کروناوائرس کی جانچ پڑتال کرنے میں مددگار ہوں گی ۔متحدہ عرب امارات ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور انٹر نیشنل ہیومنٹیرین سٹی کے تعاون نہایت اہم ترین مشن سرانجام دے رہاہے ۔

متحدہ عرب امارات کی اسسٹنٹ منسٹر سلطان الشمسی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات ایسے مقام پر واقع ہے جہاں سے سو سے زائد ملکوں تک رسائی نہایت آسان ہے ، ہم اس چیز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں ، یہ مشن ہماری کرونا وائرس کے متاثرین کو تعاون فراہم کرنے کی ایک کڑی ہے ۔

مزید : عرب دنیا