ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ میں کبریٰ خان نے رومی کی ٹیچرہانیہ کا کردار نہ کرنیکی وجہ بتادی

ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ میں کبریٰ خان نے رومی کی ٹیچرہانیہ کا کردار نہ کرنیکی ...
ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ میں کبریٰ خان نے رومی کی ٹیچرہانیہ کا کردار نہ کرنیکی وجہ بتادی

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ کبریٰ خان نے ڈرامہ سیریل”میرے پاس تم ہو“ میں ہانیہ کا کردار نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔کبریٰ خان نے بتایا کہ جب انہیں ہانیہ کے کردار کے لیے پیش کش کی گئی تو انہوں نے سکرپٹ پڑھا لیکن ان کو اس کے ساتھ اپنائیت محسوس نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے یہ پیش کش قبول نہیں کی، کیونکہ اگر ان کا کردار کے ساتھ کنکشن نہ ہو تو وہ پرفارم نہیں کر سکتیں، انہوں نے کہا کہ ہانیہ کا کردار حرامانی نے بہت اچھا کیا اور انہیں لگتا ہے کہ اس کردار کے لئے وہ بہترین انتخاب ہیں، کبریٰ خان ان دنوں خلیل الرحمان قمر کی لکھی گئی فلم”لندن نہیں جائوں گی“ پر کام کررہی ہیں۔

مزید : تفریح