لاہورہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

لاہورہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب ...
لاہورہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ٹرائل کورٹ سے مستقل حاضری معافی کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،نیب نے اپنی درخواست میں شہبازشریف کوفریق بنایا ہے ،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس زیر سماعت ہیں ،ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی ،شہباز شریف آشیانہ اوررمضان شوگر ملز ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ شہبازشریف کو مستقل حاضری معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے ،عدالت شہبازشریف کو ٹرائل میں شامل ہونے کا حکم دے۔

وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے پر مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی ،حاضری معافی کی درخواست میں ملزم کا عدالت میںپیش ہونالازمی ہے۔

عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے سے ٹرائل کیسے متاثر ہوگا؟،نیب نے موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں دو ریفرنسز کا ٹرائل جاری ہے ،لاہورہائیکورٹ نے شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے24مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور