نوازشریف کی درخواست عدالت نے منظورکرلی

نوازشریف کی درخواست عدالت نے منظورکرلی
نوازشریف کی درخواست عدالت نے منظورکرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیاہے،عدالتی تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے جاری کیاہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ میاں نواز شریف عدالت میں حاضر نہیں ہوئے،نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ ان کی صحت تشویش ناک ہے،نوازشریف کی عدالتی کارروائی سے حاضری معاف کی جائے، جس کی نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی، عدلتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ چودھری شوگرملز ریفرنس ابھی دائر نہیں کیا گیا،نوازشریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے،فیصلے میں مزیدکہا گیا ہے کہ ریفرنس دائر کرنے کے انتظار میں مزیدسماعت 30مارچ تک ملتوی کی جاتی ہے۔