نوکری سے برطرفی کیس، چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کل ذاتی حیثیت میں طلب

نوکری سے برطرفی کیس، چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کل ذاتی حیثیت ...
نوکری سے برطرفی کیس، چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کل ذاتی حیثیت میں طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نوکری سے برطرف کئے جانے والے مانیٹرنگ آفیسر کی درخواست پر چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ امیر اللہ مروت کو کل طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نوکری سے برطرف مانیٹرنگ افسر کی درخواست پر سماعت ہوئی،بیرسٹر راجہ سیف نے کہاکہ ڈی جی نے انکوائری کرکے عہدے سے برطرف کردیا،این سی آرڈی کے وکیل کے پاس ریکارڈ موجود نہ ہونے پر جسٹس عامر فاروق نے اظہار برہمی کیا،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ کون سا طریقہ ہے پچھلی 4 پیشیوں سے آپ کے پاس ریکارڈ ہی نہیں ہوتا،5 سال پرانا کیس ہے اتنا ظلم مت کریں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ادارے کے چیئرمین ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ،وکیل این سی ایچ ڈی نے کہاکہ چیئرمین کو طلب نہ کریں انہیں ادارے میں آئے ابھی 6ماہ ہوئے ہیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک دن بھی ہوا ہو، ان کو کہیں کل پیش ہوں،عدالت نے این ایچ آرڈی کے وکیل کو بھی کل مکمل ریکارڈ کیساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد