ایم کیو ایم کالندن میں موجود سیکرٹریٹ برائے فروخت،قیمت کیا ہے اورکیوں فروخت کیاجارہاہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ایم کیو ایم کالندن میں موجود سیکرٹریٹ برائے فروخت،قیمت کیا ہے اورکیوں فروخت ...
ایم کیو ایم کالندن میں موجود سیکرٹریٹ برائے فروخت،قیمت کیا ہے اورکیوں فروخت کیاجارہاہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے لندن میں موجود ایم کیو ایم سیکرٹریٹ کو فروخت کیلئے پیش کردیا۔نجی ٹی وی جیونیوز سے وابستہ سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین دہشت گردی کیلئے اکسانے کے الزام میں اولڈ بیلی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے آغاز سے قبل ہی ایم کیوایم لندن سیکرٹریٹ فروخت کر رہے ہیں۔
بانی ایم کیوایم کی جانب سے دو ماہ قبل سے اس عمارت کو فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم دوماہ کا وقت گزرنے کے باوجود انہیں کوئی خریدار نہیں مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیو ایم نے اس عمارت کی قیمت دس لاکھ پاونڈ مختص کی ہے۔مرتضیٰ کے مطابق اس عمارت میں چھ گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے۔اس کی مارکیٹنگ کیلئے تیار کئے گئے بروشر میں کہاگیاہے کہ ایلزبتھ ہاﺅس کا فرسٹ فلور فروخت کیلئے موجود ہے جو کہ اسے خریدنے والوں،سرمایہ کاروں یا اس کو جدید تر بنانے کے خواہاں لوگوں کیلئے بہترین ہے۔
فلور پر ایک ریسپشن کی جگہ ہے جس کے ساتھ دفتر کیلئے ایک بڑی جگہ اور کئی پرائیوٹ دفاتر ،میٹنگ رومزاور اسٹور رومز ایک بڑا کچن اور آرام کرنے کاکمرہ ہے ،یہ دفتر کئی ہفتے سے فروخت کیلئے موجود ہے اور ایک درجن سے زیادہ متوقع خریدار اس کامعائنہ کرچکے ہیں لیکن ایم کیو ایم کے بانی کو ابھی تک کسی بھی جانب سے کوئی آفر نہیں ملی ہے۔
ایک ذریعے نے بتایاہے کہ اگر الطاف حسین اس کوفروخت کرنے میں واقعی سنجیدہ ہیں تو وہ اس کی قیمت میں 50ہزار پونڈ سے ایک لاکھ پونڈ تک کی کمی کردیں گے، فی الوقت پراپرٹی کی مارکیٹ مندی کاشکار ہے اورقیمتی پراپرٹی کے زیادہ خریدار نہیں ہیں۔

مزید :

قومی -برطانیہ -