ڈیرن سیمی کا دکھ بھرا ٹویٹ، دراصل پس پردہ کیا بات ہوئی ؟ شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے ، حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا

ڈیرن سیمی کا دکھ بھرا ٹویٹ، دراصل پس پردہ کیا بات ہوئی ؟ شعیب اختر بھی میدان ...
ڈیرن سیمی کا دکھ بھرا ٹویٹ، دراصل پس پردہ کیا بات ہوئی ؟ شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے ، حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کپتان ڈیرن سیمی ان فٹ ہونے کے باعث شریک نہیں ہو سکے جس کے بعد ڈیرن سیمی نے ایک ٹویٹ کیا جس سے ظاہرہ ہوتا ہے کہ وہ کوئی شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور دکھی ہیں ، اب اس معاملے پر شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے حیران کن بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے افسردہ انداز میں لکھا کہ ” میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں ۔“ ڈیرن سیمی کے اس بیان پر سوشل میڈیا پرا یک نئی بحث چھڑ گئی ہے جو کہ آہستہ آہستہ آگ پکڑتی جارہی ہے ۔

اس معاملے پر نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سپورٹس تجزیہ کار سکندر بخت نے کہا کہ ” میں ابھی سیمی سے ملنے گیا تھا اور وہ کہہ رہے تھے کہ مجھے شہریت ملی اور مجھے ڈراپ کر دیا گیاہے ، وہ کہہ رہے ہیں میرے سے کام لے لیا اور اب میری چھٹی کروا دی ۔“

اسی پروگرام میں ویڈیو لنک سے شریک ہونے والے پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر سے پروگرام کے میزبان نے اسی سے متعلق جاننا چاہا تو شعیب اختر نے دبے لفظوں میں بات سے پردہ ہٹانے کی کوشش کی ۔ شعیب اختر نے کہا کہ ” میں زیادہ گہرائی میں تو نہیں جانا چاہتا لیکن آپ کیلئے اشارہ کر دیتاہوں ، شاہدآفریدی بھی اسی ٹیم میں تھے اور ان کا گِلہ بھی کچھ اسی قسم کا تھا ۔“

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام کے میز بان نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے شعیب اختر کی طرف مضحکہ خیز لہجے میں اپنی بات پہنچائی اور کہا کہ ” مالک سے لڑائی ہو گئی ہے ؟“ شعیب اختر بھی ان کی بات سن کر مسکرائے اور کہنے لگے کہ ” ہا ں جی “ ۔میزبان نے سابق فاسٹ باولر کی بات سن کر حیرت کا اظہار کیا اور کہا  ” اچھا ‘ ‘ ۔ تاہم پروگرام میں ڈیرن سیمی کے اس ٹویٹ کے پیچھے چھی وجہ واضح الفاظ میں نہیں بتائی گئی ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام کا یہ کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائر ل ہو رہاہے جبکہ صارفین بھی اس معاملے پر بحث کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

شعیب اختر نے یہاں اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ” تصویر کھنچ گئی ، شہرت مل گئی اور ٹیم بھی جیت گئی ، تو کام پورا ہو گیا، کرکٹ کو پاکستان میں لانے میں ڈیرن سیمی کا بہت بڑا کردار ہے ، وہ یہاں پر آیا ، ناچا ، گایا ، سفر کیا اور زمین پر بھی سویا، اپنے سٹارز کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاناچاہیے ، سیمی کا کتنا دل کھا ہوگا ، اس نے پاکستان میں کرکٹ کو واپس لانے کیلئے بہت بڑا کردارا دا کیاہے ۔شعیب اختر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر احتجاج کیا جانا چاہیے۔ “

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update /اہم خبریں