عمران خان کو سوچنا چاہئے کہ ان کاموں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے، بلاول بھٹو ایک بار پھر بول پڑے

عمران خان کو سوچنا چاہئے کہ ان کاموں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے، بلاول بھٹو ایک ...
عمران خان کو سوچنا چاہئے کہ ان کاموں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے، بلاول بھٹو ایک بار پھر بول پڑے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ حکومت این جی اوز اور میڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے اورعمران خان کوسوچنا چاہئے کہ ان کاموں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ہمیشہ سول سوسائٹی کے ساتھ مل کرکام کرتی ہے۔

غریبوں کے مسائل حل کرنے والی این جی اوز کو بھی مسائل کا سامنا ہے۔ این جی اوزاورعالمی این جی اوز کیلئے حکومت نے دیواریں کھڑی کی ہیں۔افسوس ہے کہ اس حکومت نے سول سوسائٹی کی حق تلفی کی۔

انہوں نے کہاپاکستان کے عوام کے اس معاشی بدحالی اور عذاب سے گزررہے ہیں اور پیپلزپارٹی اس کیخلاف اپنی آواز اٹھاتی رہے گی۔ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف گٹھ جوڑنے معاشی حالات کو خراب کیا۔پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کی ڈیل سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس وقت ہر پاکستانی کا مسئلہ معیشت ہے۔،حکومت کی کوشش ہے کہ میڈیااوراین جی اوز کو کنٹرول کرے، انہوں نے کہا حکومت کو تنقید برداشت کرنی چاہئے تنقید بغاوت یا غداری نہیں ہوتی۔ مثبت تنقیدسے ریاست کو مدد ملتی ہے۔ عمران خان کو سوچنا چاہئے کہ ان کاموں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور