پی ایس ایل میں بدھ سے ہفتے تک کے شیڈول میچز منسوخ ہونے کا خطرہ مگر کیوں؟ شائقین کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

پی ایس ایل میں بدھ سے ہفتے تک کے شیڈول میچز منسوخ ہونے کا خطرہ مگر کیوں؟ ...
پی ایس ایل میں بدھ سے ہفتے تک کے شیڈول میچز منسوخ ہونے کا خطرہ مگر کیوں؟ شائقین کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رنگا رنگ میلے میں بدھ سے ہفتے تک لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دونوں شہروں سمیت پنجاب اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، بدھ کو لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا میچ شیڈول ہے جبکہ جمعرات کو راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔
جمعہ کو لاہور میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ ہے، ہفتے کو راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی جبکہ لاہور میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -