وفاقی کابینہ کا اجلاس، وفاقی وزرا اور سیکرٹریز کے ساتھ کیا کیا گیا؟ دلچسپ خبر آگئی

وفاقی کابینہ کا اجلاس، وفاقی وزرا اور سیکرٹریز کے ساتھ کیا کیا گیا؟ دلچسپ ...
وفاقی کابینہ کا اجلاس، وفاقی وزرا اور سیکرٹریز کے ساتھ کیا کیا گیا؟ دلچسپ خبر آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل وفاقی وزرا اور سیکرٹریز کی سکریننگ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کیلئے وفاقی وزرا اور سیکرٹریز آئے تو ان سے پہلے ہی وہاں وزارت صحت کے حکام موجود تھے۔ اجلاس کیلئے کمرے میں جانے سے پہلے وزارت صحت کے حکام نے تمام وزرا اور سیکرٹریز کی سکریننگ کی جس کے بعد انہیں اجلاس میں شرکت کی اجازت ملی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکریننگ کے دوران وزارت صحت کے حکام نے کابینہ کے تمام افراد کو کرونا وائرس کے حوالے سے کلیئر قرار دیا ۔

مزید : قومی