”پی ایس ایل سب سے شاندار اور مختلف ہے کیونکہ۔۔۔“ کولن منرو بھی پاکستانی لیگ کے ’دیوانے‘ ہو گئے، ایسا سچ بول دیا کہ بھارتیوں کو آگ لگ جائے

”پی ایس ایل سب سے شاندار اور مختلف ہے کیونکہ۔۔۔“ کولن منرو بھی پاکستانی لیگ ...
”پی ایس ایل سب سے شاندار اور مختلف ہے کیونکہ۔۔۔“ کولن منرو بھی پاکستانی لیگ کے ’دیوانے‘ ہو گئے، ایسا سچ بول دیا کہ بھارتیوں کو آگ لگ جائے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے کولن منرو نے لیگ نے پاکستانی لیگ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب سے مختلف بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کولن منرو نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہاں کا کراؤڈ بہت شاندار ہے جسے سٹیڈیم میں دیکھ کر اچھالگتاہے۔

انہوں نے پاکستانی فاسٹ باﺅلرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عاکف جاوید نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، ان کے بارے میں پہلے زیادہ علم نہیں تھا لیکن اس نے اب تک بہت اچھی باؤلنگ کی ہے، پی ایس ایل میں کسی ایک بہتر باؤلر یا بلے باز کا نام لینا مشکل ہے، ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ ہر ٹیم میں ہے۔

شاداب خان کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے منرو نے کہا کہ وہ آل راؤنڈر پرفارمنس دینے کے ساتھ فیلڈ میں بھی اچھی کپتانی سے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کراچی کنگز کے بعد میرا اسلام آباد کی طرف سے کھیلنے کا تجربہ بھی شاندار جا رہا ہے، ارد گرد موجود تمام لوگ ہی بہت محبت کرنے والے ہیں جن کی بدولت پاکستان میں کھیلنے سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update